تازہ ترین ۸ جولائی ۲۰۲۶

زیارت کراس پر این-50 قومی شاہراہ بند، گاڑیوں کی طویل قطاریں

پشین (ویب نیوز) زیارت پولیس اہلکاروں کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاج کے باعث زیارت کراس پر این-50 قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات تک احتجاج اور شاہراہ کی بندش جاری رہے گی۔