زیارت (ویب نیوز): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دہشت گردوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے بغیر بلٹ پروف عام گاڑی میں زیارت پہنچے، جہاں انہوں نے حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رکھی جائیں گی اور صوبے میں ریاستی عملداری ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
