اسلام آباد/کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں اور حکومت امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گی۔
