تازہ ترین ۸ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک واقعہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (ویب نیوز) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک واقعہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور تربیت یافتہ تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز امن و امان کے قیام کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں اور حکومت صورتحال پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔