پاکستان ۸ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک حملے کے بعد گورنر بلوچستان کا وزیراعظم سے ہنگامی رابطہ

کوئٹہ (ویب نیوز) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی، متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد، شہریوں کے تحفظ اور وفاق و صوبے کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔