تازہ ترین ۸ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، عوام حالتِ جنگ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں: سید صادق آغا

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے اور عوام عملاً حالتِ جنگ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں دہشت گرد حملوں نے امن و امان کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اور صرف بیانات تک محدود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے، شہداء کے لواحقین کی مکمل سرپرستی کی جائے اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔