تازہ ترین ۸ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک سانحہ: لاشوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری، آرمی چیف کی آمد تک تدفین نہ کرنے کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کے حملے میں چار مقامی افراد کی ہلاکت کے خلاف مقتولین کے لواحقین، علاقہ مکینوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کا مشترکہ احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک آرمی چیف کوئٹہ آ کر ان سے ملاقات نہیں کرتے، ان کے مطالبات تسلیم کرنے اور ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی نہیں کراتے، اس وقت تک مقتولین کی تدفین نہیں کی جائے گی۔ احتجاجی شرکا کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی اور حالیہ حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری ان کے بنیادی مطالبات ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ محض بیانات یا روایتی یقین دہانیاں کافی نہیں بلکہ عوام کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔