مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی صوبائی کمیٹی کا اجلاس، خوشحال خان کاکڑ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

کوئٹہ( ویب ڈیسک)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جنوبی پشتونخوا صوبائی کمیٹی کا اہم اجلاس صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی زیرِ صدارت شروع ہو گیا، جس میں پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔ اجلاس کی نظامت صوبائی سیکریٹری اول فقیر خوشحال کاسی کر رہے ہیں، جبکہ صدارتی پینل میں سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، سید قادر آغا ایڈووکیٹ، محمد عیسی روشان اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین سمیت اضلاع کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔اجلاس میں پارٹی کی گزشتہ سیاسی و تنظیمی رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں اور جنوبی پشتونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، بے روزگاری، تعلیمی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے عوامی مسائل پر سیر حاصل بحث کی جا رہی ہے۔ پارٹی رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی عوام کے قومی، جمہوری اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید منظم کرے گی۔ اجلاس میں نوجوانوں، طلبہ اور محنت کشوں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے اور نظریاتی پیغام کو نچلی سطح تک پہنچانے کے لیے آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ یہ اجلاس آج بھی جاری رہے گا جس کے اختتام پر اہم قراردادوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔