کوئٹہ (ویب نیوز)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے بلوچستان حکومت کی نئی اشتہاری پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینڈر، نیلامی اور اظہارِ دلچسپی کے اشتہارات صرف بی پی پی آر اے کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ پرنٹ میڈیا کو شدید مالی نقصان پہنچائے گا۔ اے پی این ایس کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف اخبارات کی آمدنی متاثر ہوگی بلکہ ممکنہ بولی دہندگان بھی اہم سرکاری معلومات تک بروقت رسائی سے محروم رہیں گے، جس سے شفافیت اور پروکیورمنٹ کے عمل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ تنظیم نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کے بعد نئی پالیسی مرتب کی جائے اور موجودہ اشتہاری پالیسی فوری طور پر واپس لی جائے۔
