کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں قبائلی افراد اور مسلح عناصر کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 مقامی افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مسلح افراد چند شہریوں کو اپنے ساتھ لے گئے، جن کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کارروائیاں کر رہی ہیں۔ احتجاجاً ایئرپورٹ روڈ پر دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی، جبکہ حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے علاقے میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
