راولپنڈی (ویب نیوز)حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے 50 سے زائد افغان شہریوں کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے انہیں افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی مرحلہ وار کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
