تازہ ترین ۶ جولائی ۲۰۲۶

محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور جدید لیبر قوانین پر زور

کوئٹہ (ویب نیوز)پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور لیبر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں محنت کشوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، محفوظ کام کے ماحول، سماجی مکالمے اور بلوچستان کے لیبر قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ بین الاقوامی لیبر معیارات کے مطابق قانون سازی اور مؤثر عملدرآمد سے مزدوروں کے حقوق، صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔