کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان پرنٹ میڈیا کے چیئرمین سید انور شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی نئی میڈیا پالیسی بغیر جامع مشاورت کے نافذ کی گئی، جس سے حکومت اور میڈیا کے درمیان اعتماد متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پرنٹ میڈیا نے ابتدا ہی سے اس پالیسی کی خامیوں کی نشاندہی کی تھی، جن کی اب قومی صحافتی تنظیمیں بھی توثیق کر رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ میڈیا پالیسی پر فوری عملدرآمد روکا جائے اور اے پی این ایس، سی پی این ای، بلوچستان پرنٹ میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دے کر نئی، متوازن اور قابلِ عمل میڈیا پالیسی تیار کی جائے۔
