تازہ ترین ۵ جولائی ۲۰۲۶

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نئی فیس عائد ہوگی، دوست ممالک کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان

بیجنگ (ویب نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نئی فیس عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ممالک کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے ورلڈ پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور عمان اس اہم بحری گزرگاہ کے لیے نئے انتظامی اور حفاظتی نظام پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق نئی فیس جہازوں کی محفوظ آمدورفت، نگرانی، بحری ٹریفک کے مؤثر انتظام اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے وصول کی جائے گی، تاہم اسے ٹول ٹیکس قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ان ممالک کو خصوصی رعایت دینے پر غور کرے گا جنہوں نے مشکل حالات میں تہران کا ساتھ دیا اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھے۔