تازہ ترین ۵ جولائی ۲۰۲۶

مخدوش سکیورٹی صورتحال، بلوچستان میں (تھری جی اور چار جی) سروس بند کرنے کا عندیہ

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی مخدوش سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان بھر میں تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد جدید موبائل نیٹ ورک کو اپنی کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو متبادل سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبے کے ہر گاؤں، اسکول اور اسپتال تک فائبر آپٹک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس پہنچانے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ محفوظ اور مؤثر مواصلاتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔