کوئٹہ (ویب نیوز) معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان آزاد، ذمہ دار اور پیشہ ور صحافت پر یقین رکھتی ہے اور مجوزہ میڈیا پالیسی کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت چاہتی ہے۔ انہوں نے سی پی این ای کو کوئٹہ آ کر تجاویز پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا اداروں سے تصادم نہیں بلکہ تعمیری مکالمے کی خواہاں ہے، جبکہ مثبت تجاویز کی روشنی میں میڈیا پالیسی کو مزید شفاف، متوازن اور قابلِ عمل بنایا جائے گا۔
