تازہ ترین ۵ جولائی ۲۰۲۶

اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایران کے جوہری پروگرام پر نیتن یاہو کے دعوے کی توثیق سے انکار کر دیا

تل ابیب (ویب نیوز): اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اس وقت اپنے ہی انٹیلی جنس اداروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کے دعوے کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس نے موساد اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس پر سرکاری مؤقف کی حمایت کے لیے دباؤ ڈالا، تاہم انٹیلی جنس حکام نے دستیاب شواہد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس دعوے کی تصدیق سے گریز کیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر وزیراعظم آفس اور سکیورٹی اداروں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کے دعوے کی بھی اسرائیلی اداروں نے تاحال توثیق نہیں کی۔