تہران (یو این اے) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای ایک عظیم عالم اور رہنما تھے جنہیں دنیا بھر کے مسلمان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان ہر حال میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔
