اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی بدستور نافذ رہے گی۔
