مقامی ۴ جولائی ۲۰۲۶

دانہ سر بس حادثہ ڈرائیور، کمپنی منیجر اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج

ژوب (ویب نیوز) دانہ سر کے المناک مسافر بس حادثے کے بعد پولیس تھانہ دانہ سر شیرانی میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مرحوم ڈرائیور، بس کمپنی کے منیجر اور مالکان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق زخمی مسافروں کے بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حادثہ محض اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ سفر کے دوران ڈرائیور اور بعض مسافروں کے درمیان جھگڑے کے بعد ڈرائیور نے مشتعل ہو کر غیر محتاط انداز میں گاڑی چلائی، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔