مقامی ۴ جولائی ۲۰۲۶

ینگ ڈاکٹرز اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی ملاقات، صحت کے شعبے کے مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال

کوئٹہ (ویب نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی جان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقات کر کے گزشتہ 27 روز سے جاری احتجاجی تحریک، ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب حملے، شعبۂ صحت کو درپیش مسائل اور حکومت کے مبینہ رویے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ احتجاج کا مقصد طبی عملے کے تحفظ، صحت کی سہولیات کی بہتری اور ڈاکٹروں کے آئینی و قانونی حقوق کا حصول ہے، جبکہ پارٹی قیادت نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملے کی شفاف تحقیقات، اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور طبی برادری کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کو 6 جولائی کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی، جس پر پارٹی نے بھرپور شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔