پاکستان ۳ جولائی ۲۰۲۶

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی

اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر1 روپے 97 پیسے کی کمی کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ سات روز تک مؤثر رہیں گی۔