مقامی ۳ جولائی ۲۰۲۶

پیٹرولیم مصنوعات سستی، مگر ٹرانسپورٹ کرایے برقرار، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

سبی (ویب نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودکوئٹہ، سبی اور جیکب آباد کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی، جبکہ سبی میں ٹماٹر، پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ مارکیٹ میں ٹماٹر اور سبز مرچ400 روپے فی کلو جبکہ پیاز100 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہے اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سبی سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔