کوئٹہ( ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35، قلات میں 32 اور زیارت میں 28 ڈگری رہا۔دیگر شہروں کی صورتحال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نوکنڈی میں پارہ 45، تربت میں 43، چمن میں 38 اور ژوب میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ساحلی پٹی پر بھی گرمی محسوس کی گئی جہاں گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور جیوانی میں 35 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرینِ موسمیات نے شہریوں کو گرمی کی حالیہ لہر کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
