کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان نے ژوب کے علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی غفلت اور بلوچستان میں ناقص انفراسٹرکچر کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہیں خونی شاہراہوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، جہاں سنگل سڑکوں، خطرناک موڑوں اور ناکافی سفری سہولیات کے باعث آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ۔ژوب، کوئٹہ۔کراچی، کوئٹہ۔چمن اور کوئٹہ۔تفتان شاہراہوں کو فوری طور پر دو رویہ بنایا جائے، جدید ریسکیو مراکز اور ٹراما سینٹرز قائم کیے جائیں، دانہ سر حادثے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بلوچستان کے عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔
