مقامی ۳ جولائی ۲۰۲۶

ہاشم نورزی واقعے کی تحقیقات جاری، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کوئٹہ پولیس

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ پولیس نے کہا ہے کہ ہاشم نورزی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔ پولیس ترجمان نے عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک غیر مصدقہ اطلاعات، افواہوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق باضابطہ طور پر میڈیا کے سامنے رکھے جائیں گے۔