مقامی ۲ جولائی ۲۰۲۶

اے این پی، بی این پی اور پی ٹی آئی قیادت کا اہم سیاسی رابطہ، بلوچستان کے مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

کوئٹہ (ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشترکہ اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان، آئینی و جمہوری حقوق، عوامی مسائل اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مستقبل کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کا مشترکہ کردار ناگزیر ہے۔ وفد نے اے این پی قیادت کو 8 جولائی کو اسلام آباد میں بلوچستان کے مسائل پر منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔