کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ضلع کوئٹہ کی قیادت نے زیارت میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام اور غیر جمہوری اقدام قرار دیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے ریاستی قوانین کا استعمال آئین اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام احکامات فوری واپس لیے جائیں، بصورت دیگر جماعت آئینی اور جمہوری جدوجہد کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
