مقامی ۲ جولائی ۲۰۲۶

قمبرانی روڈ کارروائی پر کیچی بیگ پولیس ٹیم کو نقد انعامات

کوئٹہ (ویب نیوز) قمبرانی روڈ پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس پی سریاب سید عابد حسین بخاری نے تھانہ کیچی بیگ کے ایس ایچ او مجاہد عباس ملغانی اور ان کی ٹیم کو نقد انعامات سے نوازا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے چھینے گئے 11 موبائل فون، ایک ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ ایس پی سریاب نے کہا کہ بلوچستان پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔