لاہور (ویب نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں دو غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈیفنس سی تھانے کے ایس ایچ او فریاد اشرف کو معطل کر دیا گیا، جبکہ بازیاب کرائی گئی دونوں خواتین نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اپنے بیانات قلمبند کرا دیے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین نے اپنے بیانات میں الزام عائد کیا کہ ملزمان تاوان نہ دینے پر انہیں دھمکیاں دیتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ایک سیاسی شخصیت کے قریبی رشتہ دار کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سیاسی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
