کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے وفاقی بجٹ میں ضم شدہ اضلاع، پاٹا، مالاکنڈ، برٹش بلوچستان اور دیگر پشتون علاقوں سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس استثنیٰ فوری بحال، نئے ٹیکس واپس، قانونی سرحدی تجارت بحال اور خصوصی معاشی پیکیج کا اعلان کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
