زیارت (ویب نیوز): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے زیارت میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت کارروائیوں کو غیر آئینی اور سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ تمام نظر بندی کے احکامات فوری واپس لیے جائیں، بصورت دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔
