دکی (ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی میں یارو شہر کراس کے قریب واقع گرڈ اسٹیشن کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے دو روڈ رولرز کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دونوں مشینیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ کمپنی دکی سے چمالنگ تک 105 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔
