کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ زمینی حقائق حکومتی دعوؤں کی نفی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں قتل، اغوا، ڈکیتی، شاہراہوں پر عدم تحفظ اور جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے اور قانون کی عملداری قائم کرے۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مختلف تنظیمی اجلاسوں کے انعقاد کا شیڈول منظور کیا گیا۔
