مقامی ۱ جولائی ۲۰۲۶

ژوب میں معلومات تک رسائی (آر ٹی آئی) پر سیمینار، ہر شہری کا 2026 میں کم از کم پانچ درخواستیں جمع کرانے کا عہد

ژوب (ویب نیوز) نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے تعاون سے ایڈ بلوچستان نے ژوب میں معلومات تک رسائی (رائٹ ٹو انفارمیشن) سے متعلق ضلعی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں، سول سوسائٹی، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی چیئرمین بلدیہ ژوب شاہ باران کاکڑ تھے۔ مقررین نے آر ٹی آئی قانون کی اہمیت، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی نگرانی کے کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ شرکاء نے عہد کیا کہ سال 2026 کے دوران ہر شہری کم از کم پانچ آر ٹی آئی درخواستیں جمع کرائے گا تاکہ معلومات تک رسائی کے حق کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔