کراچی/کوئٹہ (ویب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بین الصوبائی امور، باہمی دلچسپی کے معاملات، قومی استحکام اور وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور مؤثر رابطوں کے فروغ سے ملک کے استحکام، ترقی اور قومی یکجہتی کو مزید تقویت ملے گی، جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
