نوکنڈی (ویب نیوز) ایف سی بلوچستان ساؤتھ تفتان رائفلز نے مختلف ناکہ بندیوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا کر 140 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں، جبکہ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایف سی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
