مقامی ۱ جولائی ۲۰۲۶

پنجگور کے علاقے مورتان میں دھماکا، دو نامعلوم انسانی سر برآمد

پنجگور (ویب نیوز) پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے مورتان میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جہاں دھماکے کی جگہ سے دو ناقابل شناخت انسانی سر برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک بڑا گڑھا بن گیا، تاہم موقع سے دیگر انسانی اعضا یا شواہد نہیں مل سکے۔ دونوں سروں کو شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔