زیارت (ویب نیوز) ضلع زیارت کے ایس پی نے مانگی ڈیم فیز تھری پمپ اسٹیشن پر سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے پر ایک اے ایس آئی سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ دفتری حکم نامے کے مطابق متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے اور دوران معطلی انہیں پولیس لائن زیارت میں حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
