مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

کوئٹہ، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ مسترد، 11 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

کوئٹہ( ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود عوام کو مہنگا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، سیف الدین نثار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے 11 مئی سے حکومتی مظالم کیخلاف سخت احتجاج کا اعلان کیا ہے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، جبری لاک ڈان ، ایف بی آر کی ظالمانہ ٹیکسیز کیخلاف احتجاجی ریلیاں مظاہرے ہونگے ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات تنظیم تاجران پاکستان عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہباز شریف کی ناکام حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی قابلِ مذمت اور عوام دشمن اقدام ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بے پناہ اضافہ کرکے اسے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ حکومت اپنی نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا غریب عوام کو دے رہی ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ایک طرف سی این جی بند ہے، دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ ایل پی جی سلنڈر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ عوام مہنگائی کے اس طوفان میں شدید پریشانی کا شکار ہیں اور یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ آخر وہ جائیں تو کہاں جائیں۔