مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

ماہ رنگ بلوچ کے حق میں احتجاج کے دوران خواتین اور کارکنوں کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، میر عبدالروف مینگل

خضدار (ویب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماؤں سے متعلق عدالتی کارروائیوں کے خلاف ہونے والے پرامن احتجاج کے دوران خواتین، سیاسی اور سماجی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار تمام خواتین اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف مقدمات کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور بلوچستان کے مسائل کا حل گرفتاریوں کے بجائے سیاسی مذاکرات، جمہوری عمل اور قانون کی بالادستی کے ذریعے نکالا جائے۔