کوئٹہ (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے پشتون علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی، قتل و غارت، اغوا، بھتہ خوری، مسلح جھڑپوں اور قبائلی تنازعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ امن و امان کی خراب صورتحال حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عدم تحفظ اور خوف کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ریاستی ادارے امن کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ریاستی رٹ بحال کرے، مسلح گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔
