مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا مشکوک ڈرون پاک فضائیہ نے مار گرایا

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشکوک ڈرون کو گزشتہ شب پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ حکام کے مطابق ڈرون کا ملبہ ریلوے ہسپتال کے قریب گرا، تاہم واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد صورتحال کو مکمل طور پر محفوظ قرار دیا ہے۔