مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناگزیر، عوام کو مشکلات سے نکالا جائے، میر رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ (ویب نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل احتجاج اور سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کی بندش سے غریب مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ فوری مذاکرات کا آغاز کیا جائے جبکہ ینگ ڈاکٹرز سے بھی اپیل کی کہ عوامی مفاد میں مکمل بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔