مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

ڈاکٹروں کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں، افغان قومی موومنٹ

کوئٹہ (ویب نیوز)افغان قومی موومنٹ نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں اور ڈاکٹروں کے پرامن احتجاج کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ پارٹی نے کہا کہ ڈاکٹروں کی طویل ہڑتال کے باعث عوام علاج سے محروم ہیں، اس لیے حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور صحت کے شعبے میں جاری بحران کا خاتمہ یقینی بنائے۔