کوئٹہ (ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی عائد کرکے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، جبکہ ایرانی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور پٹرول مافیا کی من مانی سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔
