کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ماڑی گیس کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق اغوا ہونے والوں میں جلات خان، محمد ہاشم، کمال خان، جہانگیر خان، محمد عظیم اور روزے خان شامل ہیں، جبکہ تمام مغوی مزدوروں کا تعلق پشتون اور دمڑ قبیلے سے ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
