مقامی ۲۹ جون ۲۰۲۶

شیرانی میں عوامی حقوق کے لیے احتجاجی دھرنا 88 ویں روز بھی جاری

شیرانی (ویب نیوز): ضلع شیرانی کے ہیڈکوارٹر میر علی خیل میں عوامی مطالبات کے حق میں جاری احتجاجی دھرنا 88 ویں روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے سرکاری دفاتر فعال کرنے، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔