پاکستان ۲۹ جون ۲۰۲۶

۱۹۰- ملین پاؤنڈ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (وېب نیوز)بانیٔ پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے سزا معطلی اور رہائی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی تھا، مقدمے کے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا گیا، دورانِ قید صحت کی سنگین مشکلات پیش آئیں اور نیب نے بار بار التوا لے کر انصاف کے عمل میں تاخیر کی۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سزا معطل اور رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔