کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک نااہل شخص نے پاکستان کی ترقی کا سفر روک کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو دنیا شدید معاشی بحران کا شکار ہو سکتی تھی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بہترین سفارت کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی، جس کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، جبکہ پاکستان نے معرکۂ دفاع کے بعد سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کی۔
